کوئٹہ(آن لائن)وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ ایک سال کے دوران اشیائے خورد و نوش کی مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 10 کلوگندم 29 روپے مہنگی ہوئی، جبکہ آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 39 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی جاری کی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں چینی 20 روپے فی کلو جبکہ باسمتی چاول 6 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔دستاویز کیمطابق اگست 2018 تا اگست 2019 گائے کا گوشت 45 روپے
فی کلو،بکرے کا گوشت 84 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلرمرغی ایک سال میں 61 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں ڈھائی کلو کوکنگ آئل کا ڈبہ 82 روپے، مسور کی دال 12روپے، مونگ کی دال 57 روپے،ماش کی دال 34 روپے اورچنے کی دال 13 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال میں تازہ دودھ، دہی سات سات روپے فی کلو مہنگے ہوئے، آلو 7 روپے، پیاز 23 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔