ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

اب تک کی سب سے بڑی خبر پاکستان کی اسرائیل کوتسلیم کرنے کی تیاریاں؟ کن 2ممالک سے گرین سگنل ملنے کا انتظارہے؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (صباح نیوز) اسرائیلی خبر رساں ادارے ہاریتز (Haaretz) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ہے، عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلق تیزی سے استوار کر رہے ہیں، پاکستان کو بھی ریاض و واشنگٹن سے گرین سگنل ملنے کا انتظار ہے۔

اگر سعودی عرب ٹرمپ کی سربراہی میں اسرائیل سے امن کا معاہدہ کرتا ہے تو پاکستان کو اسرائیل کیساتھ مل بیٹھنے میں شاید زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پاکستان کا میڈیا جو انتہائی سنسر شپ کا شکار ہے، بغیر آشیرباد کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم نہیں چلا سکتا۔ پاکستان اور بھارت کی کشمیر میں ہونے والی پیش رفت پر مسلسل اسرائیلی میڈیا و سوشل میڈیا پاکستان کا ساتھ دیتا نظر آتا ہے اور وہ بھی یہ امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے۔ جبکہ اسرائیلی یہ موقف رکھتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان سے تعلق رکھنے کے لیے پہل کی ہے۔ اسرائیل کے پہلے وزیراعظم ڈیوڈ بن گوریون نے جناح کو خط لکھا لیکن اسکا کوئی جواب نہ آیا۔ عرب اسرائیل جنگ میں بھی پاکستان نے درپردہ عربوں کی مدد کی جبکہ اس کے برعکس سوویت جنگ میں اس کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ امریکی چھتری تلے کام بھی کرتی رہی۔ مبصرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں جب اس کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے امریکی آشیرباد کے بعد عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب اور عرب امارات آگے بڑھے اور عالمی بینک نے بھی مدد کی حامی بھری تاکہ واشنگٹن کو اس کی پالیسی سازی میں حصہ ملے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جب عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلق تیزی سے استوار کر رہے ہیں۔

پاکستان کو بھی ریاض و واشنگٹن سے گرین سگنل ملنے کا انتظار ہے۔ اگر سعودی عرب ٹرمپ کی سربراہی میں اسرائیل سے خطے میں امن کا معاہدہ کرتا ہے ’’جس کے بارے میں کہا یہ جارہا ہے کہ اس کا مسودہ بھی تیار ہے اور اس کے لیے رائے عامہ ہموار کی جارہی ہے‘‘ تو ایسے میں پاکستان کو اپنے دوست ممالک کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ مل بیٹھنے میں شاید اب زیادہ وقت نہیں لگے گا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…