ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

صرف ایک سال کے دوران ملک بھر سے انسانی اسمگلنگ کے20ہزار سے زائد واقعات،متعدد لڑکیوں کوغلام بنائے جانے کا انکشاف

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر سے انسانی اسمگلنگ کے20ہزار سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں اور متاثرین میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں ایف آئی اے حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سے اسمگل کی جانے والی لڑکیوں کو عام طور پر زبردستی شادی، جنسی استحصال، گھریلو کاموں کے لیے غلام بنائے جانے سمیت دیگر مقاصد کے لئے اسمگل کیا جاتا ہے۔ تاہم ان کے بارے میں حقائق جمع کرنا بیحد مشکل کام ہے۔

حکام کے مطابق ایسے اسمگلرز صرف اجنبی ہی نہیں ہوتے بلکہ وہ خاندان کے فرد، دوست یا قریبی جاننے والے بھی ہو سکتے ہیں ایسے افراد کو ملازمت، شادی، بہتر معاشی حالات جیسے سہانے خواب دکھا کر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا ہے۔حال ہی میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے شادی کے بہانے نوجوان لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے کی بھی ناکام کوششیں کی گئیں جس کے بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کئی چینی باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ قائم کر رکھا ہے۔پاکستان نے مسئلے کی سنگینی کے پیش نظر 2018 ہی میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے دو نئے قوانین متعارف کرائے ہیں جن میں سے ایک انسداد مہاجرین ایکٹ 2018 جبکہ دوسرا انسداد انسانی اسمگلنگ ایکٹ 2018 ہے۔ان دو قوانین کے علاوہ پاسپورٹ ایکٹ 1974، ایمیگریشن آرڈیننس 1979، فارنرز ایکٹ 1946، انسداد انسانی اسمگلنگ ایکٹ 2002 اور دیگر متعلقہ قوانین بھی اس ضمن میں موجود ہیں۔ان قوانین کی روشنی میں ملک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید تک کی سزائیں رکھی گئی ہیں جبکہ انسانی اسمگلنگ پر نظر رکھنے اور اس جرم کی سرکوبی کے لیے ‘اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل’ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ایف آئی اے کے اعداد و شمار کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے جرم میں مطلوب افراد کی ریڈ بک میں شامل 43 اسمگلرز کا تعلق پنجاب، اسلام آباد، سندھ اور 12کابیرون ملک سے ہے۔ایف آئی اے نے ایک سال کے عرصے کے دوران 19 انتہائی مطلوب افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں۔اسی طرح گزشتہ پانچ سال کے دوران تین لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان واپس بھجوائے گئے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…