منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مودی کی بے وقوفی سے مسئلہ ایک بار پھر زندہ ہو گیا،کشمیر  کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کشمیر کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ مودی کی بے وقوفی سے مسئلہ ایک بار پھر زندہ ہو گیا ہے۔ جدوجہد کرنے والے دہشتگرد نہیں ہوتے وہ ا آزادی  کے لیے لڑنے والے مجاہد ہوتے ہیں۔لندن میں معاون خصوصی وزیراعظم انیل مسرت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کا پیغام واضح ہے،

کشمیر کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والا غدار ابن غدار ہو گا۔ اس کا پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت میں رہنیوالیمسلمان خوفزدہ ہیں، کشمیری عوام خوراک اور ادویات سے بھی محروم ہیں۔ پاکستانی عوام کشمیریوں بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 72 سال سے وادی کے شہری  آزادی  کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا حق ہے انہیں  آزادی  دی جائے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جدوجہد کرنے والے دہشتگرد نہیں ہوتے وہ  آزادی  کے لیے لڑنے والے فریڈم فائٹر ہوتے ہیں۔ اب جو بھی فیصلہ ہو گا وہ فریڈم فائٹر کا ہو گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے متحد ہو کر اپنے کردار کا مظاہرہ کرنا ہے۔ مسلمانوں کو ٹارگٹ بنایا کیا جا رہا ہے۔ متحد ہو کر سب مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دوستانہ ماحول چاہتا ہے۔ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری 75 فیصد ٹیکنالوجی میزائل ہے جبکہ 25 فیصد بائی ایئر ہے جبکہ ہمارے دشمن کی 75 فیصد ٹیکنالوجی بائی ایئر ہے جبکہ 25 فیصد ٹیکنالوجی میزائل والی ہے۔ ایٹمی ہتھیار ا?تش بازی کے لیے نہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر استعمال کیے جائیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری مجبور ہے کہ بھارت میں مسلمان بھی بستے ہیں، ملکی دفاع کرنے کے ہم پابند ہیں۔ ہم کسی گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں ڈرتے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…