وزیر اعظم ایک ”نہتی لڑکی“سے خوفزدہ ہے،مریم نواز کی گرفتاری کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے؟شہبازشریف نے معنی خیز الزام عائد کردیا

8  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہباز شریف نے مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی پے درپے حماقتوں سے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو سیاسی فائدہ پہنچا رہی ہے۔پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے بعد شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی انتقام میں اندھی حکومت میں نہ ظرف ہے اور نہ ہی اتنی دانا کہ معاملات کی نزاکت کو سمجھے۔

انہوں نے سوال کیا کہ عید سے قبل مریم نواز کی گرفتاری سے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ میں قوم کو مسلسل خبردار کر رہا ہوں کہ اگر جھوٹ کی ترجمانی بند نہ ہوئی تو ایک بڑا حادثہ ہوگا کیونکہ تاریخ کے دوراہے پر کھڑی قوم کو ایک نالائق حکمران تباہی کی جانب لے جارہا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے محاذ پر قوم کی رسوائی کا باعث بننے والی حکومت اپنی پے درپے حماقتوں سے بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور جلسے کر رہی تھیں، وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن فتح کرنے کے بجائے مسئلہ کشمیر پر قومی مفادات کی حفاظت پر توجہ دیں۔انہوں نے پاکستانی حکومت کو بھارتی حکومت سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کشمیریوں کو آواز بلند کرنے سے روک رہی ہے، عمران خان پاکستان میں اپوزیشن کو کشمیریوں کے حق میں سرگرمیوں سے روک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم ایک نہتی لڑکی سے کس قدر خوفزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اس کے نواسوں کے سامنے مریم نواز کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت، قابل افسوس اور شرمناک عمل ہے۔جھوٹ اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر مریم نواز شریف کی بلاجواز گرفتاری غلط موقع پر سراسر غلط اقدام ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے کہ گرفتاری بعد میں ہوتی ہے جبکہ خبر پہلے ہی آجاتی ہے، نیازی حکومت ایسی اوچھی حرکتوں سے نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کو نہیں جھکا سکتی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…