بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

چینی شخص کی ایک کروڑ سکے جمع کرنے کی انوکھی داستان

datetime 6  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) چینی قوم کی محنت اور کفایت شعاری کے بارے میں بہت قصے مشہور ہیں اور لیاآننگ صوبے سے تعلق رکھنے والے ایک چینی شخص کی سکے جوڑ کر ایک کروڑ جمع کرلینے کی داستان ان قصوں کو واقعی درست ثابت کرتی ہے۔برطانوی اخبار ”دی میٹرو“ میں شائع ہونے والی دلچسپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی چین سے تعلق رکھنے والے یہ صاحب کار خریدنے کا خواب رکھتے تھے جس کی تکمیل کے لئے انہوں نے سکے جمع کرنے شروع کردئیے۔ جب یہ کار خریدنے کے بعد رقم کی ادائیگی کے لئے ڈیلر کے ہاں پہنچے تو وین میں لدے سکوں کے پیکٹ اتارنے میں دس ملازمین کو ایک گھنٹے کا وقت لگ گیا۔ یہ صاحب 1320 پیکٹوں میں لاکھوں سکے بند کرکے لائے تھے جن میں سے 6 لاکھ 60 ہزار سکے ایک یوان کے تھے۔ سکے موصول کرنے والے کار ڈیلر کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ رقم کا شمار کیسے کریں، اس رقم کو بینک میں جمع کروائیں تو کیسے، یا پھر ملازمین کی تنخواہیں سکوں میں ادا کرنا شروع کردیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تقریباً7 لاکھ سکے کتنے عرصے میں جمع کئے گئے، لیکن بہرحال یہ چند سال میں مکمل ہونے والا کام نہ تھا۔

news-1433420721-4223

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…