لاہور(این این آئی)پچاس ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ مہیا کرنے کا معاملہ وزیراعظم عمران خان تک پہنچ گیا،یکم اگست سے شرط لاگو ہوگی یا نہیں اس کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔نجی ٹی وی نے ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے کہا
ہے کہ 32لاکھ تاجر مذکورہ شرط کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔دو روز قبل ایف بی آر فنانس ایکٹ 2019 میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کی تفصیلات جاری کی تھیں جن کے مطابق 50 ہزار روپے سے زیادہ خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔