نیویارک (آن لائن)پاکستان نے فلسطین پناہ گزینوں کی مددکرنیوالے عالمی ادارے کی مالی معاونت کااعلان کردیا ہے،مالی امداد کا اعلان مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے
پاکستان نے فلسطین پناہ گزینوں کی مددکرنے والے عالمی ادارے کی مالی معاونت کااعلان کردیا۔پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے،عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہئے،پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے انروا کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے،انروااپنے علاقوں سے بے دخل فلسطینیوں کی صحت، تعلیم دیگر ضروریات پوری کرتا ہے۔