بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرار، کتنے کشمیریو ں کو شہید کر دیا

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیان میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے درم ڈورہ کیگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوجوان عسکریت پسندتھے اور وہ فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ادھر قابض انتظامیہ

نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں بھی اسی طرح کی ایک کارروائی میں ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔دریں اثناء بھارتی فورسز نے آج ضلع گاندربل میں کنگن کے علاقے چارون میں بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔ بھارتی فوجی کی 24آر آر ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے مشترکہ طورپر چارون میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ علاقے میں گھرگھر تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…