پشاور (آن لائن )افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن رواں ماہ کی تیس جون کو ختم ہو جائیگی 22لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں دسویں بار توسیع کی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت نے افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی مخالفت کی تھی ۔اب تک 43لاکھ افغان مہاجرین پاکستان سے افغانستان جا چکے ہیں جس کی واپسی رضا کارانہ
طور پر ہو ئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاک ، ایران ، افغانستان اور اقوام متحدہ پر مشتمل چھٹے چار فریقی اجلاس بھی اس ضمن میں ختم ہو گیا ہے ۔اجلاس میں افغا ن مہاجرین کے لئے حکمت عملی کو 20-21تک وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کے مسئلہ کے حل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیاگیا ۔ اس کے علاوہ مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی ، دیرپا سکونت اور میزبان ممالک کے مالی امداد کے امور پر بات چیت ہو ئی ۔