تہران(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی اقوام ایران پر تنقید کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئیٹر پر جاری بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی اور مغربی پالیسیوں نے خلیج کے خطے کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ یورپی ملک
ایسے معاملات پر بات نہ کریں جن سے اْن کا تعلق بھی نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی اقوام کی جانب سے یمنی جنگ کے تناظر میں سعوی عرب کو اسلحے کی فروخت کے حوالے سے کہا کہ جرمنی نے ایسا کرنا بند کر دیا ہے لیکن بعض یورپی ممالک سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کر رہے ہیں۔