جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بے بنیاد اور جھوٹے الزامات،2ارب ہرجانہ دینے کیساتھ یہ کام بھی کیا جائے،فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنا اللہ کو نوٹس بھجوادیا

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وکلاء کی طرف سے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو2ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا گیا ۔ ہفتہ کو تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس 26 مئی کو معاون خصوصی اطلاعات کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات پر بجھوایا گیا ہے۔

نوٹس میں موقف اختیار کیا گیاکہ فردوس عاشق اعوان دنیا بھر میں ایک قابل اور ایماندار سیاستدان کے طور پر جانی جاتی ہیں،وہ دس سال تک قومی اسمبلی اور پانچ مختلف وزارتوں میں وزیر کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔نوٹس میں کہاگیاکہ اس وقت بھی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بطور معاون خصوصی اطلاعات اہم ذمہ داریاں ہیں،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی تقریباً 20 سالہ عوامی خدمات ہیں۔نوٹس میں کہاگیاکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تعلق ایک انتہائی معزز گھرانے سے ہے،وکلاء نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں ہماری موکلہ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے،جھوٹے الزامات کی وجہ سے ہماری موکلہ کی دل آزاری شہرت کو نقصان اورساکھ مجروح ہوئی ہے۔ لیگل نوٹس کے ذریعے رانا ثناء اللہ کو مطلع کیا جاتاہے کہ ان الزامات کی تردید کریں اور معافی مانگیں۔وکلاء نے کہاکہ تردید اور معافی کو اسی انداز میں نشر اور شائع کروایا جائے جس طرح سے جھوٹے الزامات کو نشر اور شائع کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ معافی کیساتھ 2 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں،جھوٹی خبر پر معافی، اس کی تردید اور ہرجانہ 14 دن کے اندر ادا کیا جائے۔وکلا ء کے مطابق اگر یہ دونوں اقدام نہ کیے گئے تو ڈیفامیشن ایکٹ 2002 کی شق 8 کے تحت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وکلاء قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…