منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

خواتین کیسے مردوں کو جلدی معاف کردیتی ہیں ؟،ماہرین

datetime 31  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خواتین کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنا ضروری ہے لیکن اگر بدقسمتی سے آپ خوش شکل نہیں ہیں تو پھر تو یہ بہت ہی ضروری ہے کیونکہ خواتین کے دل میں رحم کی گنجائش صرف خوبصورت مردوں کے لئے ہوتی ہے۔یہ مشورہ امریکہ کی ایسٹرن کنٹیکی یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کی طرف سے دیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ خواتین خوبصورت مردوں کی غلطی تو برداشت کرلیتی ہیں لیکن بدصورت مردوں کی غلطی بالکل برداشت نہیں کرتیں اور ان کے ساتھ انتہائی سختی سے پیش آتی ہیں۔ اس تحقیق میں کالج کی 170 لڑکیوں سے خوبصورت اور بدصورت مردانہ چہروں کے بارے میں تاثرات لئے گئے اور نفسیاتی اصولوں کے مطابق ان کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خوش شکل مرد کوئی غیر اخلاقی بات کردے تو خواتین اسے نسبتاً آسانی کے ساتھ برداشت کرلیتی ہیں لیکن اگر یہی بات بدصورت مرد کی طرف سے کی جائے تو وہ فوراً مشتعل ہوجاتی ہیں اور سخت ردعمل کا اظہار کرتی ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس رویے کی وجہ ’نیگٹو ہالو ایفیکٹ‘ ہے۔ اس سے مراد وہ رویہ ہے

مزید پڑھئے:مسلم ملک :مرغوں کی لڑائی کی وجہ سے خانہ جنگی شروع ہوگئی

جو بظاہر منفی نظر آنے والے عوامل کی وجہ سے سامنے آتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بدصورت مردوں کی شکل دیکھ کر ہی خواتین کے ذہن میں ان کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوجاتا ہے اور اوپر سے اگر وہ کوئی غلطی بھی کردیں تو ان کا تاثر دو گنا منفی ہوجاتا ہے اور اس ڈبل ایفیکٹ کی وجہ سے انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…