اسلام آباد (نیوز ڈیسک )لیڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنا لیے۔پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر میٹ ہینری اور مارک گریگ کریز پر موجود تھے۔ لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی تو نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف دو رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گر گئیں۔مہمان ٹیم کی جانب سے لیوک رونچی اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 88 اور 84 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے سٹوارٹ براڈ نے تین جبکہ جیمز اینڈرسن اور مارک وڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔پہلے دن کے کھیل کی خاص بات انگلینڈ کے بولر جیمز اینڈرسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں تھیں۔جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے برطانوی اور عالمی سطح پر 12ویں کھلاڑی ہیں۔جیمز اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن مارٹن گپٹل کو آو¿ٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیںمکمل کیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں