جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سلک روڈ ویب سائٹ کے بانی البرخت کو عمر قید

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر آن لائن منشیات فروخت کرنے والے بازار ’دا سلک روڈ‘ کے بانی روس البرخت کو عمر قید کی سزا ہوئی ہے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس غیرقانونی کاروبار کرنے والی ویب سائٹ نے 20 کروڑ امریکی ڈالر کی منشیات گم نام طور پر فروخت کی ہے۔انھیں منشیات کی سمگلنگ، غیرقانونی طور پر پیسے کے لین دین اور کمپیوٹر ہیک کرنے کے جرم کا مرتکب پایا گیا۔خیال رہے کہ البرخت کو حراست میں لیے جانے کے بعد اس ویب سائٹ کو سنہ 2013 میں بند کر دیا گیا تھا۔فروری میں نیویارک کی ایک وفاقی عدالت نے انھیں سنہ 2011 سے تقریباً تین سال تک اس ویب سائٹ کو چلانے کا مرتکب پایا۔اس کے استعمال کرنے والے ہیروئن، کوکین اورایل ایس ڈی جیسی منشیات کو خریدنے کے لیے آن لائن کرنسی بٹ کوائن استعمال کرتے تھے۔ایک اندازے کے مطابق اس نہ پتہ چلائے جانے والے کاروبار سے انھیں تقریبا پونے دو کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی ہوئی۔استغاثہ نے بتایا کہ جن چھ افراد کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی تھی انھوں نے وہ منشیات اسی ویب سائٹ کے ذریعے خریدی تھی۔استغاثہ نے عبرت کے طور پر البرخت کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا تھاسلک روڈ ویب سائٹ صرف ویب سائٹ کے لیے ٹور (Tor) سافٹ ویئر کا استعمال کرنے والے ماہرین کی ضرورت تھی۔ٹور کی ایجاد امریکی حکومت نے رضاکاروں کی شناخت پوشیدہ رکھنے کے لیے کی تھی لیکن اس کا اکثر استعمال غیرقانونی لین دین میں ہورہا تھا۔منشیات کے علاوہ سلک روڈ ہیکنگ کے سامان اور چوری کیے ہوئے پاسپورٹ بھی فراہم کراتا تھا۔

مزید پڑھئے:خوش رہنا ہے تو چند عادات بدل ڈالیے

استغاثہ نے عبرت کے طور پر البرخت کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا تھا۔امریکہ کی ضلعی جج کیتھرن فورسٹ نے البرخت سے کہا کہ وہ ’کسی دوسرے منشیات کا کاروبار کرنے والے سے مختلف نہیں ہے۔‘انھوں آبدیدہ البرخت سے کہا کہ ’اس بات میں کوئی شبہہ نہیں ہونا چاہیے کہ لاقانونیت برداشت نہیں کی جائے گی۔‘البرخت نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے جج سے عمرقید نہ دینے کی یہ کہتے ہوئے اپیل کی تھی کہ یہ سزائے موت سے کم نہیں ہے۔انھوں نے لکھا تھا: ’میں جانتا ہوں کہ آپ ہماری درمیانی عمر لے لیں گے لیکن برائے مہربانی مجھے میرا بڑھاپا دے دیجیے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…