ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا ہے، نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے ،فطرہ گندم کا آٹا2کلویااس کی قیمت 100روپے،فدیہ صوم30 یوم 3000روپے۔

کفارہ صوم برائے60مساکین6000روپے اور کفارہ قسم 1000روپے،جو4کلوگرام یااس کی رقم 400روپے،فدیہ صوم30یوم 12000روپے،کفارہ صوم برائے60مساکین24000روپے اور کفارہ قسم 4000روپے،کھجور4کلوگرام یااس کی رقم 1600روپے،فدیہ صوم30یوم 48000روپے،کفارہ صوم برائے60مساکین96000روپے اور کفارہ قسم 16000روپے،کشمش 4کلوگرام یااس کی رقم 1920روپے،فدیہ صوم30یوم 57600روپے،کفارہ صوم برائے60مساکین1,15,200روپے اور کفارہ قسم19200روپے،پنیر 4کلو گرام یااس کی رقم2940روپے، فدیہ صوم 30یوم88200روپے،کفارہ صوم برائے60مساکین 1,76400روپے اور کفارہ قسم29400روپے۔گندم کے حساب سے یہ فطرہ ،فدیہ اورکفارات کی کم سے کم رقم ہے،جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے ،اُن پر نعمتِ مال کا تشکُّر لازم ہے۔ وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظررکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اورکفارات اداکریں تاکہ نعمتِ مال کا تَشکّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں ، کیونکہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ترجمہ:’’ پھر جو خوشی سے نیکی میں اضافہ کرے (یعنی فدیے کی مقدار بڑھا دے )،تویہ اُس کے لئے بہترہے ، (البقرہ : 184 )۔مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ درج بالا نصاب کراچی اور اس کے مضافات کے لیے ہے ، دیہی علاقوں میں اجناس سستی ہونے کے سبب قیمتوں کا فرق ہوسکتاہے ، اگر کسی علاقے میں قیمتوں کا فرق پایاجاتاہو تو درج بالا وزن کے مطابق قیمت لگا کر اس حساب سے فطرہ اداکریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…