بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

امریکا نے کیوبا کو دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکال دیا

datetime 30  مئی‬‮  2015
صورة من أرشيف رويترز للرئيس الأمريكي باراك أوباما (إلى اليسار) يحيي نظيره الكوبي راؤول كاسترو في جوهانسبرج.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا نےبالآخر کیوبا کو دہشت گردی کی معاونت کرے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے جس کے بعد طویل دورانیے کی معاشی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ملک کے حالات بہتر ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو صدر اوباما کی جانب سے کیوبا پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کا انتظار تھا۔ کیونکہ صدر اوباما کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی شرط پر ہوانا کا نام دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کرچکے تھے۔وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کیوبا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔خیال رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے 14 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ کیوبا کے ساتھ نصف صدی پر محیط سرد جنگ ختم کررہے ہیں تاہم کیوبا کا نام دہشت گردی کے سہولت کار ممالک کی فہرست سے نکالنے کے لیے کانگریس کی حتمی منظوری ضروری تھی جس نے صدر کے فیصلے کی 45 دن میں توثیق کرنا تھی۔امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ کیوبا کا نام دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہیوانا پر عائد تمام اقتصادی، تجارتی اور اسلحے کی فروخت کی پابندیاں بھی اٹھ جائیں گی۔ حکومت کے فیصلے کے باوجود کیوبا کو اسلحے کی برآمد پر پابندی سمیت تجارتی نوعیت کی پابندیاں برقرار رہیں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…