لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلیے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 259 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں پورا کرلیا جب کہ پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی نے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور سرفراز احمد نے ٹیم کو 46 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم سرفراز احمد 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد حفیظ کریز پر آئے مگر وہ بھی صرف 15 رنز ہی بناسکے جب کہ اظہر علی اور اسد شفیق کے درمیان تیسری وکٹ کے لئے 85 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم اسد شفیق 39 اور اظہر علی 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ ہوئے جب کہ حارث سہیل نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے جب کہ سکنر رضا اپنے کیرئر کی دوسری سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ زمبابوے کی جانب سے وسی سبانڈا اور چمو چھبابا نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لئے 83 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن سبانڈا 13 رنز کے انفرادی اسکور پرحفیظ کی گیند پر آوٹ ہوگئے جب کہ مساکڈزا 18 رنز پر یاسر شاہ کا شکار بنے، چھبابا صرف ایک رنز کے فرق سے اپنی پہلی سنچری مکمل نہیں کرسکے اور 99 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 2،2 جب کہ حفیظ اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ دوسرے ون ڈے میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ دوسری جانب زمبابوے کے کپتان ہیملٹن چگمبورا کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور میچ جیت کر سیریز میں واپس آنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان















































