اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایشین اسنوکرپاکستان بی نے بھارت کوزیرکرلیا

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) تیسری ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان بی نے ایران کے بعد بھارت کو بھی زیر کرلیا، اے ٹیم نے بھی ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ایران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دن کے دوسرے میچ میں پاکستان بی نے بھارت کو 3-0 سے آﺅٹ کلاس کر دیا، ایشین چیمپئن حمزہ اکبر اور سابق قومی چیمپئن شہرام چنگیزی پر مشتمل بی ٹیم نے قبل ازیں ایران سی کو3-1 سے قابو کرلیا، اس دلچسپ میچ میں مہمان سائیڈکو پہلے فریم میں 36-61 سے ناکامی اٹھانی پڑی، حمزہ اکبر کے ڈبل فریم بریک کی بدولت دوسرے فریم میں پاکستان کی 121-0 سے کامیابی نے مقابلہ 1-1 کردیا، تیسرے اور فیصلہ کن فریم میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سخت جدوجہد کے بعد64-42سے مات دے کر فتح کو گلے لگا لیا۔
سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان اے ٹیم نے ایک آسان مقابلے کے بعد عراق کو 3-0 سے شکست دیدی، قومی کیوئٹس نے یہ مقابلہ 106-05، 81-30 اور 66-37 سے جیتا، دریں اثنا ایران کے ساحل واحدی نے اپنے ہم وطن کھلاڑی احسان حیدرین زاد کو 7-4 سے زیر کرکے چوتھی6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، سیمی فائنل میں ساحل نے ہانگ کانگ کے فونگ کوک وائی کو 6-1 سے ہرایا۔ ساحل نے دفاعی چیمپئن ایران ہی کے عامر سرکوش کو 6-4 سے شکست کا مزا چکھایا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…