کینبرا(نیوزڈیسک )کیش کے گم اور چوری ہوجانے کا خوف ہر انسان کو پریشان رکھتا ہے اور وہ ہر وقت یہ سوچتا رہتا ہے کہ اسے کسیے محفوظ رکھے اسی پریشانی کو کم کرنے کے لیے جدید بینکنگ نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ز متعارف کرادیئے جسے عوام نے اتنا سراہا کہ ایک سروے کے مطابق آئندہ 10 سال میں کیش یعنی نوٹ ہی ختم ہوجائیں گے کیونکہ لین دین کا سارا نظام کارڈ سسٹم پر منتقل ہوجائے گا۔انٹرنیشنل جرنل آف الیکٹرانک بزنس کے سروے کے مطابق صرف آسٹریلیا میں اس سال لوگوں نے 11 ارب ڈالر کی رقم کیش کی صورت میں بینکوں سے نکالی لیکن 82 فیصد ادائیگیاں صرف نان کیش ٹرانزیکشن طریقے سے کی گئیں جس میں کریڈٹ کارڈ نمایاں ہیں۔سروے میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آپ کو اپنا پرس جیب میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف آئی ڈی کی ضرورت ہوگی جو آپ کے اسمارٹ فون، اسمارٹ یا پھر اسمارٹ گلاسسز سے باآسانی استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔ سروے کے مطابق صرف آسٹریلیا میں 2 کروڑ 30 لاکھ افراد اس وقت 5 کروڑ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ استعمال کر رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا میں ہر شخص اوسطًا 2 کارڈ کا استعمال کر رہا ہے اور ہر کوئی اپنی صبح کی چائے یا کافی سے لے کر رات کے کھانے تک ہر ایک کا بل کریڈٹ کارڈ سے ادا کر رہا ہے۔سروے سے یہ حیرت انگیز بات بھی سامنے آئی کہ لوگوں کی بڑی تعداد کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز پر اعتماد کرنے لگی ہے جب کہ لوگوں کا خیال ہے کہ کارڈ سے لین دین برق رفتار، محفوظ ترین، انتہائی آسان اور سستی ہے اور انہی خصوصیات کی وجہ سے اس کی مقبولیت ترقی یافتہ معاشروں سے لے کر ترقی پذیر معاشروں تک سب ہی میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آنے والا وقت کیش لیس معاشروں کا دور ہوگا۔عالمی پے منٹ پروسیسنگ پرووائڈر پے منٹ کے سربراہ بورن بہرینڈ کا کہنا ہے کہ اگر اس رفتار سے لوگوں کا رجحان کریڈٹ کارڈ کی جانب رہا تو آنے والے 10 سالوں میں رقم یا کیش اپنی موت آپ مر جائے گا اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے بے شمار ممالک کیش فری ملک بن جائیں گے۔ بورن کے مطابق کیش کا جیب میں رکھنا خطرناک ہے جو ایک دفعہ چوری ہوگیا تو دوبارہ کم ہی ملتا ہے لیکن کریڈٹ کارڈ گم ہو جائے تو اسے کینسل کردیں اور دوسرا حاصل کرلیں۔بہرینڈ بورن نے سروے پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک کی حکومت کچھ ہفتے قبل ہی اعلان کرچکی ہے کہ انہیں اب مزید نوٹ چھاپنے کی ضرورت نہیں بلکہ جلد ان کا معاشرہ ”کیش لیس“ ملک میں تبدیل ہوجائے گا اسی لیے کیش اب قصہ ماضی بن جائے گا۔
نوٹوں کے ذریعے لین دین کانظام ختم ،پھرکیاہوگا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر



















































