اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

زمبابوے کے کپتان چگمبورا پر پابندی لگادی گئی

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کے کپتان چگمبورا پر 2 میچوں کی پابندی عائد کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے ہر کھلاڑی پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا پر 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے لئے پابندی لگادی ہے جب کہ ہر کھلاڑی پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ ا?ئی سی سی کی جانب سے فیصلہ میچ ریفری روشن مہنامہ، فیلڈ امپائر علیم ڈار، رسل ٹفن اور تھرڈ امپائر احمد شہاب کی سفارش پر کیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے کپتان اپنے مطلوبہ وقت سے 3 اوور پیچھے تھے جس کے سبب ان پر پابندی لگائی گئی اور اس پابندی کے باعث وہ پاکستان کے خلاف بقیہ 2 میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے جب کہ چگمبورا پر پابندی لگنے کے بعد ا?ئندہ میچوں میں ہمیلٹن مساکیڈزا زمبابوے کے لیے کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے پاکستان نے زمبابوے کو پہلے میچ میں 41 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…