نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے انتہا پسند جنونیوں کو لگام نہ ڈالی گئی، جنہوں نے ایک اور مسلمان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والے ماڈل اور انجینئرنگ کے طالب علم ابصار ظہور ڈار پر بلوائیوں نے تشدد کیا۔24
سالہ ابصارظہور ڈار پر بنگلور میں ہندوستان ایئرو ناٹکس کے سامنے تشدد کیا گیا، بلوائیوں نے کشمیری طالب علم کو لوہے کی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔انجینئرنگ کے طالب علم ابصار ظہور کا کہنا تھا کہ مجھے آئس کریم کی دکان سے گھسیٹ کر نکالا گیا، کئی افراد نے مل کر مجھ پر تشدد کیا۔