بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اغواء ڈرامہ نکلا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڈگام(آن لائن) بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کے اپنے گھر سے 4 مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔بھارتی دفاع کے ترجمان نے ٹویٹ میں اپنے ہی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے، بھارتی فوجی محمد یاسین محفوظ ہے اور تعطیلات منانے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ضلع بڈگام میں اپنے گھر میں موجود ہے۔قبل ازیں بھارتی میڈیا نے اسی سپاہی کے اغوا کی خبر پر بغیر

تحقیق کیے آسمان سر پر اٹھایا ہوا تھا، شر انگیزی کی انتہا کرتے ہوئے کسی نے بھی خبر کی تصدیق کے لیے اہل خانہ یا محکمے سے رابطہ کرنے کی زحمت تک نہیں کی اور ٹی وی چینلز پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے لگے۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارتی میڈیا کو جھوٹ پکڑا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیزی کی داستانیں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوتی آئی ہیں لیکن بے لگام بھارتی میڈیا کشیدگی اور تنائو میں اضافے کرنے والے اوچھی حرکات سے باز نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…