نیویارک(این این آئی) ایرانی قومی سلامتی اور امور خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ایرانی ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے ایرانی صدر روحانی کو ایک خط میں درخواست کی ہے وہ وزیرخارجہ جواد ظریف کو ان کے عہدے پر کام کرنے دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کو جاری ایک بیان میں ایرانی قومی سلامتی اور امور خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایرانی ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے ایرانی صدر روحانی کو ایک خط میں درخواست کی ہے وہ وزیرخارجہ جواد ظریف کو ان کے عہدے پر کام کرنے دیں،چار سال قبل
ایران اور عالمی ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کی تکمیل میں جواد ظریف کا کردار بہت نمایاں تھا لیکن اس کے بعد نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس معاہدے سے نکل جانے کے اعلان کے بعد اس پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔امریکہ سے بین الاقوامی قوانین میں ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والے 59 سالہ جواد ظریف نے ماضی میں اقوام متحدہ میں ایران کی نمائندگی کی تھی اور اس کے بعد 2013 میں انھوں نے صدر حسن روحانی کے منتخب ہونے کے بعد وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔