پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا کے مہیا کردہ لیزر گائیڈڈ میزائل لبنانی فوج کے حوالے

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی)امریکا نے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز مالیت کے لیزر گائیڈڈ راکٹ ( میزائل ) لبنانی فوج کے حوالے کردیئے ہیں۔بیروت میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ میزائل امریکی فوج کے ایک ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے لبنان بھیجے گئے ہیں۔

اور یہ ماضی میں امریکا کی جانب سے مہیا کردہ اے 29 سپر ٹوکانو لڑاکا طیارے کے فلیٹ کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے لبنانی فوج کو 2005ء کے بعد سے دو ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زیادہ مالیت کی امداد مہیا کی ہے۔اس کا مقصد لبنان کی واحد قانونی دفاعی قوت کے طور پر فوج کو مضبوط بنانا ہے جہاں ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ قومی فوج سے زیادہ طاقت اور اثر ورسوخ کی حامل ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسی ہفتے اس ننھے ملک کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ ان کا ملک لبنانی فوج کی مدد کو تیار ہے لیکن اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ پہلے لبنان اس مدد کو قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کرے۔حزب اللہ کے سربراہ سیّد حسن نصر اللہ نے بھی گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ایران سے لبنانی فوج کے لیے فضائی دفاعی نظام خرید کرنے کو تیار ہیں اور اسے خطے میں ایک مضبوط فوج بنانے کے لیے درکار تمام آلات اور فوجی سازوسامان مہیا کرنے کے لیے کوششیں کرنے کو تیار ہیں۔حسن نصر اللہ نے یہ بھی سوال کیا تھا کہ لبنان ایران کی پیش کش کو کیوں ’’ نظر انداز‘‘ کررہا ہے جبکہ ہماری گردنوں کی دوسروں کو پیش کش کررہا ہے۔ وہ امریکا کا حوالہ دے رہے تھے جس نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور ا س کے خلاف آئے دن نئی نئی پابندیاں عاید کرتا رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…