جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ او دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں ناکامی کا الزام، یورپی یونین نے پاکستان،سعودی عرب سمیت 23 ممالک کیخلاف دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) منی لانڈرنگ او دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں ناکامی کا الزام‘ یورپی یونین نے پاکستان اور سعودی عرب سمیت 23 ممالک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تیاری کرلی۔ یورپی بینک بلیک لسٹ میں شامل ممالک سے لین دین کی ٹرانزیکشنز کی خصوصی تحقیقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے ایگزیکٹو نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے غیر موثر اقدامات کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب سمیت 23 مملک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تجویز دے دی ہے۔ یورپی پارلیمان کو پیش کی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ 23 ممالک دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ روکنے میں ناکام رہے ہیں یا ان ممالک نے ناکافی اقدامات کئے ہیں اس لئے ان ممالک کے نام بلیک لست میں کئے جانے چاہیں ۔ پکستان اور سعودی عرب کے علوہ افغانستان‘ شام‘ ایران‘ عراق ‘ سری لنکا اور یمن بھی مجوزہ طور پر بلیک لسٹ کئے جانے والے ممال کی فہرست میں شال ہیں۔ بلیک لسٹ میں شامل ممالک سے لین دین کی ٹرانزیکشنز میں یورپی ممالک کے بینک خاص تحقیقات کیا کریں گے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ان ممالک کا موقف سنے بغیر نام بلیک لست میں شامل کرنا زیادتی ہوگی تمام ممالک کو آپس میں معلومات کے تبادلے کرکے یورپی یونین کو جامع جواب دینا چاہیے اور یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے چاہئیں ورنہ اس طرح کے کسی بھی فیصلے کے اثرات فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس میں بھی پاکستان کا امیج خراب کرے گا۔ منی لانڈرنگ او دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں ناکامی کا الزام‘ یورپی یونین نے پاکستان اور سعودی عرب سمیت 23 ممالک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تیاری کرلی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…