کراچی (نیوز ڈیسک) بجٹ خسارہ پورا کرنے کی خاطر حکومت نے قرض لینے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کی خاطر سات ماہ میں سٹیٹ بینک سے 861 ارب روپے قرض لیا، سٹیٹ بینک کے مطابق سات ماہ میں حکومت نے 861 ارب روپے مرکزی بینک سے قرض لیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 334 ارب روپے کا قرض مرکزی بینک سے
لیا گیا تھا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے سٹیٹ بینک سے لیا گیا قرض مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گا، موجودہ حکومت نے برآمدات میں اضافے، درآمدات میں کمی اور ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی جیسے اقدمات تو کیے لیکن محصولات میں اضافے کے لیے اب تک ٹھوس اقدامات نہیں کییگئے۔ جہاں حکومت دوسرے ذرائع سے قرض لے رہی ہے وہیں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک سے بھی حکومت قرض لینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔