بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اسرائیل فوج کا فیس بک پوسٹنگز کرنے والے بےگناہ فلسطینیوں پرتشدد

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ یروشلم(نیوزڈیسک) اسرائیلی افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فلسطینی نوجوانوں کو اب ’فیس بک‘ پوسٹنگز کے جرم میں گرفتار کررہے ہیں اور انہیں قید و بند کی صعوبتوں کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یروشلم میں رہنے والے ایک فلسطینی ایاب شلابی کو صرف اس وجہ سے گرفتار کیا گیا کہ اس نے گزشتہ برس جولائی میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں زندہ جلاکر ہلاک کئے جانے والے 17 سالہ فلسطینی محمد ابو خدیر کی موت پراپنے خیالات کا اظہار فیس بک پوسٹنگ میں کیا تھا۔ شلابی پر الزام ہے کہ اس نے فیس بک پیغامات کے ذریعے عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی اور انہیں اسرائیل کے خلاف تشدد پر ا±کسایا ہے جب کہ ان کے ساتھ 8 دیگر فلسطینی بھی گرفتارہیں جن پر سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹنگس کے الزامات ہیں۔ حال ہی میں 44 سالہ محمد عمرکو بھی گرفتارکرکے جیل میں ڈالا گیا ہے جن پرالزامات ہیں کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اسرائیل اور اس کی پالیسی پر تنقید کی ہے۔اسی طرح سمیع دائس کو سوشل میڈیا پر’ اسرائیل کی موت‘ نامی پیچ بنانے پر گرفتار کیا گیا جس کے فالوورز بھی برائے نام ہیں اور اسرائیلی عدالت نے ان پر اشتعال پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ صرف یروشلم کی جیلوں میں اس وقت 5 ہزار 820 فلسطینی قید و بند کی صعوبت سے گزررہے ہیں۔فلسطینی مرکز برائے اظہار کی آزادی اور ترقی مادا کے سربراہ موسیٰ رماوی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ادارے سوشل میڈیا پرکڑی نظر رکھتے ہیں اورفلسطینیوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اوراب ان کی گرفتاری میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جب کہ اسرائیلی باشندوں نے فلسطین اور اسلام کے خلاف کئی فیس بک پیج بنارکھے ہیں جن پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…