منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیر کی کھال میں گدھا

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسی شخص کا گدھا زخمی اور ناکارہ ہوگیا۔ اس نے اس کو جنگل میں آوارہ چھوڑ دیا، پرندہ اور مکھیاں اس کی رہی سہی کھال کو نوچتی تھیں کسی کو رحم آیا اور وہ اسے گھر لے آیا ۔اس کے پاس شیرکی ایک کھال تھی اس نے وہ کھال اس گدھے کے جسم پر ڈال دی اور کھال کا چہرے والا حصہ گدھے کے منہ پر چڑھا دیا۔ اب گدھا بے فکری سے جنگل میں چرنے لگا ،پرندے ،درندنے سب اسے شیر سمجھ کر اس سے ڈرنے لگے ۔کوئی نزدیک نہ آتا تھا اب کیا تھا

بے فکری کا چرنا اور جنگل کی بادشاہی ،گدھے کے زخم بھی اچھے ہوگئے اور خوب موٹا تازہ بھی ہو گیا ۔گدھے کی خرمستی مشہور ہے جوبن میں آکے خرمستی نے جو زور کیا تو لگے چاروں طرف ڈھینچوں ڈھینچوں لگانے ۔آواز کو سن کر جنگل کے تمام جانوروں میں مشہور ہو گیا کہ یہ کوئی مسخرہ گدھا ہے جو شیر کی کھال زیب تن کر کے اب تک ہمیں دھوکا دیتا رہا اور آخر سب نے جمع ہو کر گدھے کا نقاب اتارا اور آپ کی اصل شکل کو دیکھ کر آپ کو اپنے ٹھکانے پہنچایا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…