منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایسا امیر شخص جو اب آ پ کو بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قلیل وقت میں امیر بننے کے خواب کون نہیں دیکھتا، یقینا آپ کی خواہش بھی ہو گی کہ آپ جلد سے جلد امیر ہو جائیں لیکن کیسے؟آئیے آپ کو ایک ایسے شخص سے ملواتے ہیں جو صرف اپنے لیپ ٹاپ پرکام کرتے ہوئے انٹرنیٹ ٹریڈنگ کے ذریعے لاکھ پتی بن گیا۔فلوریڈا کے رہائشی ٹموتھی سائیکس کو ”انسٹا گرام کا بھیڑیا“کہا جاتا ہے کیونکہ اس نے انسٹاگرام پر اپنی کامیابیوں کی تصاویر اور امیر بننے کے طریقے بتا کر بہت کم وقت میں 2لاکھ 60ہزار لوگوں کو فالو کرنے پر مجبور کر دیا۔ٹموتھی انسٹا گرام پر اپنی شاہانہ زندگی،اپنی خوبصورت منگیتر کے ہمراہ ساحل سمندرپر چھٹیوں اور نوٹوں کی گڈیوں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر کے ذریعے لاکھوں لوگوں اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ٹموتھی بنیادی طور پر انٹرنیٹ ٹریڈر ہے جو چھوٹی سٹاک مارکیٹس میں ٹریڈنگ کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ اٹھائیں۔ساحل سمندر پر اپنے لیپ ٹاپ پر کام کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹموتھی نے لکھا کہ میں ایک لیپ ٹاپ پر کام کر کے اتنا کمارہا ہوں، آپ لوگ اندازہ بھی نہیں کر سکتے کہ اگر میں ایک دفتر بنائیں جہاں میرے بہت سے اسسٹنٹ ہوں تو میں کتنا کما سکتا ہوں۔ٹموتھی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے اس کے ڈی وی ڈی ٹیوٹوریلز اور بلاگ سے استفادہ حاصل کیا ہے وہ آج لاکھ پتی ہیں۔میں نے بہت کم عمر میں کام شروع کر دیا تھا۔ٹموتھی نے اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے پرائیویٹ طیارے میں سو رہے ہیں اور ان کے سامنے نوٹوں کی گڈیاں پڑی ہوئی ہیں، ٹموتھی نے لکھا کہ میرے والد میری رقم گنتے گنتے تھک کر سو گئے ہیں۔ٹموتھی کا کہنا ہے کہ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیے، ہمیں ہمیشہ ایک متوازن زندگی گزارنی چاہیے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…