جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ملک میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا،ضلع باجوڑ کے 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا، ضلع باجوڑ کے 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع باجوڑ کے 11 ماہ کے بچے میں

پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بابر عطا کا کہنا تھا کہ باجوڑ سے گزشتہ 3 ماہ میں 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، باجوڑ سے 7 پولیو افسران کو غفلت برتنے پر برطرف بھی کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ٹیسٹ میں لاہور اور فیصل آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، اگلا ہدف راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد میں پولیو عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ یاد رہے کہ مختلف شہروں کے سیوریج سے نمونے دسمبر 2018 میں لیے گئے تھے جن کے نتائج کچھ روز قبل جاری کیے گئے۔ نتائج کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ پولیو وائرس کراچی کے علاقے گڈاپ اور کورنگی جبکہ پشین، قلعہ عبد اللہ اور بنوں کے سیوریج میں پایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ سال 2019 کا دوسرا پولیو کیس ہے۔ چند روز قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں 16 ماہ کی انعم میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…