ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی طاقتور ’اماں‘ پھر تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ بن گئیں

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی انتہائی طاقت ور علاقائی سیاستدان اور ماضی کی معروف اداکارہ جیا للیتا، جنہیں ان کے مداح پیار سے ’اماں‘ کہتے ہیں، حال ہی میں کرپشن کے الزامات سے بری کیے جانے کے بعد دوبارہ تامل ناڈو کی وزیر اعلٰی بن گئی ہیں۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ہفتے کے روز ملنے والی میڈیا رپورٹوں کے مطابق جیا للیتا کو اپنے خلاف طویل عرصے تک بدعنوانی کا الزامات کا سامنا رہا تاہم ایک عدالت کی طرف سے اپنے حتمی طور پر بری کیے جانے کے بعد آج ہفتہ 23 مئی کے روز انہوں نے ایک بار پھر جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلٰی کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ پانچویں مرتبہ ریاستی سربراہ حکومت بنی ہیں۔جیا للیتا نے، جو تامل ناڈو کی ریاستی سیاست میں انتہائی فیصلہ کن حیثیت کی مالک ہیں اور جنہیں ان کے حامی کارکن تقریبا پرستش کی حد تک چاہتے ہیں، آج اپنے عہدے کا حلف ریاستی دارالحکومت چنّئی میں مدراس یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ہونے والی ایک تقریب میں اٹھایا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ’اماں‘ نے اپنی حلف برداری کے لیے ’اچھے وقت‘ کا انتخاب مبینہ طور پر نجومیوں کے مشورے کے عین مطابق کیا تھا۔ اس موقع پر ان کی قیادت میں نئی صوبائی کابینہ میں شامل 28 وزراء نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…