ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

رمادی سے نقل مکانی کرنے والوں کو بغداد آنے سے روک دیا گیا

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بزیبیز پل انبار صوبے سے بغداد میں آنے کا ایک محفوظ راستہ تصور کیا جاتا ہے عراقی حکام نے اس اہم پل کو بند کر دیا ہے جس کے ذریعے لوگ رمادی شہر سے نقل مکانی کرکے دارالحکومت بغداد میں داخل ہو رہے ہیں۔رمادی پر دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کا قبضہ ہونے کے بعد تقریباً 40 ہزار سے زیادہ لوگ شہر چھوڑ چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے نائب کوارڈینیٹر نے رمادی چھوڑنے والے ان افراد کی پریشانیوں اور دقتوں کا ذکر کیا ہے۔نائب کوارڈینیٹر ڈومینک بارش نے بتایا کہ ’بے گھر ہونے والے افراد میں خواتین، بوڑھے اور بیمار بھی شامل ہیں جنھیں بغداد میں داخل ہونے والے پل کے قریب روک دیا گیا ہے۔‘انھوں بتایا ہے کہ پل کے قریب پانی کی کمی کے سبب کئی بچوں کی ہلاکت بھی خبریں ہیں۔یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ بزیبیز پل کو کیوں بند کیا گیا ہے تاہم اس بات پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے کہ بےگھر ہونے والے لوگوں میں شامل ہو کر کہیں دولت اسلامیہ کے شدت پسند بھی بغداد میں داخل نہ ہو جائیں۔بزیبیز پل انبار صوبے سے بغداد میں آنے کا ایک محفوظ راستہ تصور کیا جاتا ہے۔پناہ گزینوں میں بوڑھے، بچے اور بیمار بھی شامل ہیںاقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ اس نے اس علاقے میں غذائی امداد روانہ کرنی شروع کر دی ہے۔ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ تقریباً 25 ہزار افراد کو ایمرجنسی امداد فراہم کی گئی جبکہ مزید 15 ہزار افراد کے لیے غذا روانہ کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دولت اسلامیہ کے جنگجو رمادی کے مشرق میں وادیِ فرات کے نیچے حبانیہ کی جانب اپنا زور بڑھا رہے ہیں جہاں حکومت نواز افواج رمادی پر جوابی حملے کے لیے یکجا ہورہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…