ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

اوباما، یاہو کے بارے منافقت کر رہے ہیں: اسرائیلی عہدیدار

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی حکمران جماعت” لیکوڈ” کے ایک سرکردہ عہدیدار نے پارٹی کے قائد اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی پالیسیوں کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کے بیانات کو بلاجواز اور ‘منافقت’ پر مبنی قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس مطابق نیتن یاہو کے مقرب خاص اور پارلیمنٹ میں خارجہ ودفاع کمیٹیوں کے چیئرمین زاحی ہنگبی نے اخبار “دی اٹیلانٹک” میں شائع امریکی صدر کے نتین یاہو بارے ایک بیان پر کڑی تنقید کی۔خیال رہے کہ جریدہ “ایٹلانٹک” نے امریکی صدر براک اوباما سے منسوب ایک بیان شائع کیا تھا جس میں انہوں نے نیتن یاہو کے رواں سال مارچ میں فلسطینی ریاست کی مخالفت میں دیے گئے ایک بیان پر دوبارہ اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ساتھ ہی امریکی صدر نے خبردار کیا تھا کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں سے ان کے ملک کی اسرائیل بارے خارجہ پالیسی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل میں سترہ مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے ایک روز قبل نیتن یاہو نے مذہبی انتہا پسندوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے حصول کے لیے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دوبارہ حکومت بنانے کی صورت میں وہ فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کریں گے۔ اگرچہ انتخابات میں کامیابی کے بعد نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کی مخالفت سے متعلق اپنا متنازع بیان واپس لے لیا تھا۔امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں ایک بار پھر نیتن یاہو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ “اگر اس طرح کی متنازع باتیں کی جائیں گی تو اس خارجہ پالیسی پر اس کے منفی اثرات تو پڑیں گے”۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…