ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

نئے انتخابات،الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے تو اپوزیشن قومی اسمبلی سے مستعفی ہوکر الیکشن میں چلی جائے :ترجمان وزیر اعظم نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ حکومت کسی کا ٹرائل نہیں کررہی،ادارے ٹرائل کررہے ہیں،اپوزیشن کہتی ہے الیکشن ٹھیک نہیں ہیں تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے اور الیکشن میں چلی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہاکہ ہمارا لیول بالکل ختم ہوگیا ہے ،

ہم تھڑے لیول کے لوگ ہیں اور لوگوں کو یہی کچھ دکھا رہے ہیں، مراد سعید نے بالکل ٹھیک بات کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ہم حکومت ہیں اور جوابدہ ہیں، منی بجٹ کی ہر طرف سے پذیرائی ہوئی ہے ، پارلیمنٹ میں حکومت اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہوگیانہوں نے کہا کہ ہم کسی کا ٹرائل نہیں کررہے ہیں، سپریم کورٹ نے کہا ہواہے اور ادارے ٹرائل کررہے ہیں، اگر اپوزیشن کہتی ہے کہ الیکشن ٹھیک نہیں ہیں تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے اور الیکشن میں چلی جائے ، اپوزیشن اداروں پراثر انداز ہونا چاہتی ہے تاکہ ان کو مقدمات میں ریلیف ملے ، بڑی سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں حکومت کو بلیک میل کررہی ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف کو باقاعدگی سے چیک کررہے ہیں ، ان کو جس قسم کی طبی سہولیات کی ضرورت ہے ، وہ ضرور ملیں گے ، اگر شہباز شریف کو منسٹر انکلیو میں گھر اور 25گاڑیوں کا پروٹوکول مل سکتاہے تو ان کوبھی جس سہولت کی ضرورت ہے مل جائیگی۔  وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ حکومت کسی کا ٹرائل نہیں کررہی،ادارے ٹرائل کررہے ہیں،اپوزیشن کہتی ہے الیکشن ٹھیک نہیں ہیں تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے اور الیکشن میں چلی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہاکہ ہمارا لیول بالکل ختم ہوگیا ہے ، ہم تھڑے لیول کے لوگ ہیں اور لوگوں کو یہی کچھ دکھا رہے ہیں، مراد سعید نے بالکل ٹھیک بات کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…