جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

چند معمولی ٹوٹکوں سے آپ گنج پن کے خطرے کو کافی حد تک ٹال سکتے ہیں

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  کیا کنگھی کرتے ہوئے آپ کے بال عام معمول سے زیادہ نکل رہے ہیں؟ تو آپ تنہا نہیں، درحقیقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو عمر بڑھنے پر گنج پن کا سامنا ہوتا ہے۔ اب اس کی وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے جیسے ذیابیطس، وٹامن کی کمی، تناﺅ، نیند کی کمی

یا دیگر امراض مگر ایسا ہوتا ضرور ہے۔ یقیناً گنج پن کی جانب بڑھنا کس کو پسند ہوسکتا ہے مگر کچھ چیزوں کے ذریعے آپ اسے روک سکتے ہیں۔ جی ہاں واقعی چند معمولی ٹوٹکوں سے آپ اس خطرے کو کافی حد تک ٹال سکتے ہیں۔ گنج پن سے نجات کا قدرتی علاج سامنے آگیا اگر آپ بھی اس مسئلے سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ کیسٹر آئل یہ تیل امینو ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو سر میں جاکر بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے اور بالوں کی خشکی بھی کم کرتا ہے۔ کیسٹر آئل کو استعمال کرنے کے منفرد طریقے موجود ہیں جن میں سے ایک طریقہ زیادہ کارآمد ہوتا ہے، اس کے لیے کیسٹر آئل کے چند قطرے سے سر پر مالش کریں اور رات بھر کے لیے لگا چھوڑ دیں، اس کے بعد صبح دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں ایک سے 2 بار دہرائیں۔ امرود کے پتے امرود کے پتے وٹامن بی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بالوں کے گرنے کے عمل کو ریورس کرکے ان کی نشوونما تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تو مٹھی بھر پتوں کو ایک لیٹر پانی میں ابال کر ٹونک بنالیں، اسے ٹھنڈا کریں اور سر دھونے کے بعد بال خشک کریں اور پھر اس ٹونک سے سر پر کم از کم 10 منٹ مالش کریں۔ اس کے بعد دو گھنٹے تک انتظار کریں یا رات کو لگا کر سوجائیں، پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ یہ عام دستیاب تیل گنج پن سے نجات دلانے کیلئے فائدہ مند؟ ناریل کا تیل یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…