ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

’’عمران خان ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر ‘‘ اتنا دیو ار سے مت لگا ئو کہ عوام میرے ہا تھ میں نہ رہیں ،آصف زرداری نے حکومت کو للکارتے ہوئے کیا وارننگ دیدی

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین ( آن لا ئن ) سابق صد آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران خان5 سال پو رے کر سکے یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ دوبارہ جا نے کا ارادہ ہے سلکیٹڈ وزیر اعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ بھی لو ، ان کی مجھ سے جنگ صرف اٹھا رویں ترمیم پر ہے میں ان کو کہتا ہوں اتنا دیو ار سے مت لگا وں کہ عوام میرے ہا تھ میں نہ رہیں ۔

بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام بہت با شعور ہیں، وہ اپنا حق سمجھتے ہیں، آپ کے الیکشن کو کوئی نہیں مانتا، ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی آج ہرغریب آدمی حکومت کو ہاتھ اٹھا کر بددعا دے رہا ہے کیو نکہ حکو مت نے آتے ساتھ ہی اتنی مہنگائی کر دی کہ عوام کی برداشت ہی ختم ہو گئی ۔ انہو ں نے کہا کہ ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے، زمین ختم ہوگئیں اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر بھی لے لیں ہمیں اتنا دیوار سے مت لگاؤ کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں،یہ لوگ نہ تو عوام سے آئیں ہیں اور نا ہی ان کا عوام میں جانے کا ارادہ ہے، عمران خان 5 سال نکال لے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتاکبھی گمان میں بھی کوئی ورکر ان سے خوف نہ کھائے، اس لیے ان سب کو ہم سنبھال لیں گے ہم نے حکومت چلائی ہے ملک بھی چلایا ہے، اور ایسے ایسے فیصلے کیے ہیں جو یہ نہیں کر سکتے ہماری ایک ماہ پہلے سے ڈالر پر نظر ہو تی تھی مگر اب وزیراعظم کو ٹی وی پر ڈالر کی قیمت بڑھنے کا پتا چلتا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ڈالراوپرجا رہا ہے اورحکومت کو علم ہی نہیں، بجلی کا ایک پیسہ بڑھانے کے لئے مجھے میرا منسٹرفون کرتا تھا انہیں پتہ ہی نہیں، مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ بلوچستان سے معافی مانگو مگر میرے ضمیر نے کہا کہ معافی مانگ، اگرایکسیڈینٹل پرائم منسٹر بن گئے ہو تو سوچو اورسیکھو، سیکھنے میں وقت نہیں لگتا۔

جتنے اسکینڈل اب نکل رہے ہیں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ اسکینڈل چھپائے کہاں گئے تھے یہ اسکینڈل کس سے چھپا ے جا رہے ہے قبراورہرانسانی ذات بھی پوچھے گی۔انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام ہوتا دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ہم کام کررہے ہیں کیونکہ عوام کا حق ہے اس لئے عوام ہمیں ووٹ بھی دیتی ہے آج میں براستہ سڑک یہا ں تک پہنچاہو ں مجھے روڈ صفائی دیکھ کر خوشی ہو ئی ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…