ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف پاپ گلوکارہ نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)شمالی امریکی کیریبین ملک بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ گلوکارہ ریانا نے اپنے والد کے خلاف ان کے برانڈ کے نام کو اپنے کاروبار میں استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔لاس اینجلس کی عدالت میں دائر کردہ اپنی شکایت میں ریانا جن کا پورا نام رابِن ریانا فینٹی ہے نے اپنے والد رونلڈ فینٹی پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر ان کے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کی جبکہ ایسا پیش کرنے کی کوشش کی کہ ان کا کاروبار فینٹی انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ سے منسلک ہے۔30 سالہ ریانا نے کہا کہ وہ اس نام کو سال 2012 سے اپنے میک اپ اور دیگر کاروبار کے لیے استعمال کررہی ہیں۔فینٹی انٹرٹینمنٹ ایک ٹیلنٹ اور پروڈکشن کمپنی ہے، جسے 2017 میں رونلڈ اور ان کے ساتھی نے قائم کیا۔عدالت میں دائر اپنی درخواست میں ریانا نے مطالبہ کیا کہ ان کے والد رونلڈ فینٹی اس برانڈ کے نام کو فوری استعمال کرنا بند کریں جبکہ ہونے والے نقصان کی بھرپائی بھی دیں۔تاہم فینٹی انٹرٹینمنٹ کمپنی نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…