واشنگٹن(این این آئی )امریکا آئندہ ماہ پولینڈ میں ایک بین الاقوامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بتایا کہ اس کانفرنس میں مشرق وْسطیٰ میں استحکام، امن اور آزادی پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ ایرانی اثر و رسوخ کی صورت حال کو بھی زیر بحث
لایا جائے گا۔ پومپیو کے بقول یہ کانفرنس13 اور 14 فروری کو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں منعقد ہو گی۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق کانفرنس میں دہشت گردی، انتہا پسندی، سمندری نگرانی، مختلف ممالک کے نمائندہ گروپوں سے جنم لینے والے خطرات اور سکیورٹی جیسے موضوعات پر بھی بات ہو گی۔