سرگودھا(نیوز ڈیسک )سرگودھا میں پولیس کے ذریعے چلنے والا منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا.پولیس نے جعلی وردی میں منشیات سمگلر کو پکڑ کر گاڑی سے 10 کلو افیون،موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے ملزم اور سرغنہ پولیس آفیسر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا لیا جس کے بعد پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ روپوش ہو گیا۔ زرائع کے مطابق تھانہ پھلروان کے ایس ایچ وا ظفر اقبال کا پرائیوٹ گن مین تنویر علی کار نمبر 4139 پر منشیات لیکر کر بھکر کے علاقہ
جنڈانوالہ محمد اکرم کو سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ سرگودھا خوشاب روڈ پر جلپانہ چوک میں تھانہ شاہپور پولیس نے روک کر تلاشی لی تو کار سے 10 کلو افیون ہزار ہزار گرام کے دس پیکٹ، ایک ایک ہزار اور 500 کے نوٹ ،موبائل فون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے خود کو تھانہ پھلروان کا اہلکار ظاہر کیا اور دونوں تفتیش انکشاف کیا کہ وردی تھانہ پھلروان کے ایس ایچ او ظفر اقبال نے ڈی اور پکڑی جانے والی منشیات فروخت کے لئے دیتا جو اس گاڑی پر سمگل کرتا ہوں۔