جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

یکم جمادی الاول کب ہوگی، مفتی منیب الرحمن نے اعلان کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاولیٰ کا چاند نظرنہیں آیااور یکم جمادی الاولیٰ 1440 ؁ھ منگل08جنوری کو ہوگی ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، کراچی میں مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت اتوار کو منعقد ہوا۔اجلاس میں مولانا حافظ محمد سلفی ،قاری محمد اقبال ،مولانا صابر نورانی، نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے محکمۂ موسمیات کے چیف میٹر لوجسٹ عبدالرشید اور سپارکو

سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ بعض علاقوں میں مطلع ابر آلودتھا اور بعض میں صاف ،پاکستان کے کسی بھی مقام سے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی خبر یا شہادت موصول نہیں ہوئی ، محکمۂ موسمیات نے بھی اپنے مراکز سے عدمِ رویت کی رپورٹ دی،جامعۃ الرشید کے شعبۂ فلکیات کے مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم جمادی الاولیٰ1440 ؁ھ منگل08جنوری 2019 ؁ء کو ہوگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…