ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ غذائیں جو جلد اور اچھی نیند میں مدد دیں

datetime 5  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا اکثر آپ کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کو سونے سے قبل چند غذاﺅں کو کھا کر آزمانا چاہیے جن میں ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو جلد سونے میں مدد دینے کے ساتھ اس کا معیار بھی بہتر بناتے ہیں۔ ویسے یہ جان لیں کہ نیند کی کمی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ بے خوابی کی شکایت اکثر

ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کی جانب اشارہ کررہی ہوتی ہے۔  کیلے ٹرپٹوفان نامی امینو ایسڈ سے بھرپور ہونے کے ساتھ میگنیشم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، یہ دونوں اجزاءنیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین بننے کے لیے ضروری ہوتے ہیں، اس پھل کی 90 فیصد کیلوریز کاربوہائیڈریٹس کے ذریعے ملتی ہیں جو کہ پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ شہد  سونے کے لیے لیٹنے سے قبل ایک کھانے کا چمچ شہد استعمال کرلینا اچھی نیند میں مدد دیتا ہے۔ شہد میں بھی کیلے کی طرح امینو ایسڈ ٹرپٹوفان موجود ہوتا ہے جو کہ نیند کا معیار اچھا کرتا ہے۔ شہد میں موجود قدرتی مٹھاس انسولین کی سطح کو معمولی سا بڑھاتی ہے جس سے ٹراپٹوفن کو دماغ میں آسانی سے داخل ہونے میں مدد ملتی ہے۔ دودھ  سونے سے قبل ایک گلاس گرم دودھ بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں بھی ٹرپٹوفان موجود ہوتا ہے، جس کی اہمیت اوپر درج کی جاچکی ہے۔ پنیر  ویسے تو گرم دودھ بھی سونے میں مدد دے سکتا ہے مگر دودھ سے بنی دیگر مصنوعات بھی یہ کام کرسکتی ہیں، پنیر میں موجود کیلشیئم دماغ کو ٹرائیپیتھون کو استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے نیند میں مدد دینے والا ہارمون میلاٹونین حرکت میں آتا ہے۔ بابونہ اور سبز چائے  سبز چائے کو دماغ کی صحت اور تھکاوٹ کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کا ایک اور فائدہ بھی ہوتا ہے کہ اگر اسے نیند سے ایک گھنٹہ قبل پیا جائے تو پر سکون نیند آتی ہے۔اسی طرح بابونہ پودے کی چائے بھی پر سکون میں مدد گار ہوتی ہے، یہ ایک خاص قسم کی پھول نما جڑی بوٹی ہے، جس کے پتے سفید اور پیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔ جلیبی  جلیبی کھانے سے بلڈ شوگر اور انسولین لیول میں قدرتی طور پر اضافہ ہوتا ہے، جو کہ عام معمول کے مقابلے بہت کم وقت میں سونے میں مدد دیتا ہے۔ چیری کا

جوس  اس موسم میں دستیاب یہ پھل بھی لیٹتے ہی سونے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک امریکی طبی تحقیق کے مطابق چیری کے جوس کا ایک گلاس پینا نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کی سطح بڑھاتا ہے، اس جوس کے استعمال سے بے خوابی کی شکایت میں کمی آسکتی ہے۔ اخروٹ  اخروٹ ٹرپٹوفان کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں،ایک امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی

کہ اخروٹ سے جو اجزاءجسم کا حصہ بنتے ہیں وہ لیٹتے ہی سونے میں مدد دیتے ہیں۔ بادام  بادام میگنیشم سے بھرپور گری ہے، یہ منرل اچھی نیند اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا جب جسم میں میگنیشم کی سطح کم ہوتی ہے تو سونا مشکل ہوجاتا ہے اور زیادہ وقت کروٹیں بدلنا پڑتی ہیں۔ چاول  سفید چاول میں گلیسمیک انڈیکس کافی مقدار میں ہوتا ہے جو جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ ایک آسٹریلین تحقیق کے مطابق جو لوگ سفید چاول کھا کر سونے کے

لیے لیٹتے ہیں انہیں زیادہ وقت انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ خشک آلو بخارے  خشک آلوبخاروں میں موجود وٹامن بی سکس، کیلشیم اور میگنیشم سمیت دیگر میلاٹونین کو حرکت میں لاکر سونے میں مدد دیتے ہیں، اس مقصد کے لیے خشک آلو بخارے کو بستر پر لیٹنے سے آدھے گھنٹے پہلے کھالیں۔ چاکلیٹ چاکلیٹ میں موجود سیروٹونین جسم اور ذہن کو سکون پہنچاتا ہے، جس سے جلد سونے میں مدد ملتی ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…