لاہور (آئی این پی) حکومت پنجاب نے سرکاری اداروں کو اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں سمیت صوبائی انتظامی سیکرٹرز، ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے ۔سرکاری اداروں گاڑیوں کے ٹوکن
ٹیکس ادا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قوانین سب کیلئے یکساں ہوتے ہیں، جن پر عملدرآمد کی ذمہ داری شہریوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کی 56گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کئے جائیں جبکہ تاخیر کا سبب کیا ہوا، اس بارے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔