ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

برطانوی طبی ماہرین کا کینسر کے علاج کے لیے انقلابی طریقہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

datetime 28  دسمبر‬‮  2018 |

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین نے کینسر کے علاج کے لیے انقلابی طریقہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں اجنبی افراد کے جسمانی مدافعتی خلیات کو استعمال اس جان لیوا مرض سے نجات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ فرانسس کریک انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ طریقہ علاج ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہا ہے۔

جو کہ مریضوں کے جسمانی مدافعی نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کیموتھراپی کے زہریلے اثرات سے تحفظ فراہم کرے گا۔ کینسر جیسے جان لیوا مرض کا باعث بننے والی غذائی عادات محققین کے مطابق وہ ایسا خلیاتی بینک بنانا چاہتے ہیں جہاں کینسر کو مارنے والے خلیات کو محفوظ کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار جب جسم میں یہ خلیات داخل کیے جائیں گے تو وہ رسولی سے لڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی ہم اس طریقہ علاج پر عملدرآمد کے لیے پوری طرح تیار نہیں مگر ہم جو کوشش کررہے ہیں اس سے مستقبل قریب میں اس جان لیوا مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ان کے بقول چند سال قبل بہت کم لوگوں کا ماننا تھا کہ کینسر کا علاج خود اس مرض پر حملے سے ممکن ہے مگر ایسا ثابت ہوچکا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر کے مریضوں کے لیے اس نئے طریقہ علاج کی آزمائش اگلے سال سے شروع کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2018 میں دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ 81 لاکھ کینسر کے نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 96 لاکھ مریضوں کی موت کا امکان ہے۔ اموات کی شرح میں اضافے کی وجہ آبادی کا بڑھنا اور بوڑھا ہونا، ترقی پذیر ممالک میں قوموں کا صحت مند نہ ہونا اور بڑی معیشتوں کے ساتھ منسلک افراد کا خطرناک روایتی رہن سہن ہونا ہے۔ تاہم اگر اس مرض کی تشخیص ابتدائی مرحلے پر ہوجائے تو علاج آسان اور اس سے مکمل چھٹکارا کافی حد تک ممکن ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…