اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پرسیمنز، املوک یا جاپانی پھل کے صحت بخش فوائد جانئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2018 |

جاپان(مانیٹرنگ ڈیسک) املوک، جاپانی پھل یا انگریزی میں اس کو پرسیمنز کہتے ہیں، املوک دیکھنے میں بہت خوشنما نظر آتا ہے اور اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے، ٹماٹر رنگت میں سرخ لیکن املوک رنگ کے لحاظ سے نارنگی ہوتا ہے لیکن کھانے میں یہ انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔ یہ خزاں کے اس بھل کی پیداوار زیادہ تر چین میں ہوتی ہے اور یہ چائنہ پھل یا جاپانی کاکی پھل کے نام سے بھی مشہور ہے۔

لیکن اب پاکستان میں بھی اس کی کاشت وسیع پیمانے پر کی جاتی ہے جس کے باعث یہ کافی سستا اور آسانی سے مل جانے والا پھل ہے۔ یہ پھل مختلف ڈشز اور پڈنگ بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے، کم کیلوریز والے اس پھل میں منرلز جیسے فاسفورس اور کیلشیم جبکہ وٹامنز اے اور سی موجود ہیں۔ املوک گرم مزاج پھل ہے لہٰذا اس کو ہمیشہ اعتدال میں ہی کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے اس لئے پکا ہوا پھل ہی نوش فرمائیں، املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی، پروٹین، کیلشیم، فاسفورس، فولاد اور پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ سو گرام پھل میں صرف80کیلوریز ہوتی ہیں۔ جاپانی پھل کےاہم فوائد: 1۔ وزن کم کرتا ہے: ایک سو اڑسٹھ گرام کے درمیانہ سائز کے اس پھل میں صرف31گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہیں، اس میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہے، ان وجوہات کی بناء پر یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند لوگوں کے لیے بھی فائدہ مندہے۔ اینٹی اوکسی ڈنٹ اس پھل میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتے ہیں اور انسان کو انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے بچاتے ہیں جبکہ اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے۔ نظام ہضم بہتر بناتا ہے املوک میں موجود فائبر ہظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں ، قبض کشا خصوصیات کے باعث یہ ان لوگوں کے لیے بہترین دوا بھی ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے دیگر مسائل کا شکار ہیں ۔ پانی کی شکایت دور کرتا ہے پیشاب آور ہونے کی وجہ سے اس پھل پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے، اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی۔ طاقت فراہم کرتا ہے املوک میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو ختم

کرتی ہے ۔ کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔ صحت مند دل کے لیے اس میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کو کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والے دل کے مسائل سے بچاتی ہے ۔ کینسرسے بچنے کیلئے مفید اینٹی اوکسی ڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل فری ریڈیکل کو ختم کرتا ہے جو سیلز کو نقصان پہنچاکر کینسر کا باعث بن سکتے ہیں ۔

جاپانی پھل میں موجود وٹامن اے اور بیٹیولنگ ایسڈ کینسرسے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ جلد کو چمکدار بنانے کے لیے پرسیمن کا فیس ماسک جلد کو چمکدار بنانے کے لیے بہترین ہے۔ اس میں وٹامن اے، ای اور کیروٹین کی موجودگی جلد کو قدرتی چمک دیتی ہے،چمکدار جلد کے لئے املوک کا گودا چہرے پر لگائیں اور ۲۰ منٹ بعد دھولیں۔ جلد کی زائد چکنائی کو کنٹرول کرتا ہے ۔

جلد میں سیبم کی زیادہ مقدار مساموں کو بند کرتی ہے جس سے مہاسے پھوٹ پڑتے ہیں،اس کا گودا کھیرے کے جوس کے ساتھ شامل کر کے ایک دن چھوڑ کر چہرے پر لگائیں ۔ مساموں کو صاف کرنے اور زائد چکنائی کروکنے کے لیے بہترین ہے۔ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے جاپانی پھل میں اینٹی ایجنگ خصوصیات موجود ہیں اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو جوان اور صحت مند رکھتا ہے۔ جلد میں فری ریڈیکل کی افزائش کو روکتا ہے اور

جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر نہیں ہونے دیتا۔ جھریوں سے بچاتا ہے اس میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ لائیسو پین قدرتی سن اسکرین کا کام کرتا ہے اور الٹرا وائیلٹ شعاعوں سے بچاتاہے۔16 گرام لائیسو پین کا روزانہ استعمال جلد کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بچا کر جلد پر جھریاں اور لکیریں نہیں پڑنے دیتا۔ صحت مند بالوں کے لئے املوک میں موجود وٹامن اے ،بی اور سی بالوں کی نشوونما کے لئے بہترین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…