اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

کیل مہاسوں سے نجات کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیل مہاسے ایسا مسئلہ ہے جس کا کوئی مثالی علاج موجود نہیں مگر لوگ اس سے نجات کے لیے مہنگی کریموں اور دیگر طریقوں کو ضرور آزماتے ہیں۔ مگر اب طبی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اس حوالے سے لوگ ایک اہم عنصر کو نظرانداز کردیتے ہیں۔

طبی جریدے نیچر کمیونیکشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق آج تک جینز اور کیل مہاسوں کے درمیان تعلق کا کبھی جائزہ نہیں لیا گیا۔ اس تحقیق کے دوران 26 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 5 ہزار سے زائد کیل مہاسوں کے شکار تھے۔ تحقیقی ٹیم نے جینوم کے 15 حصوں کی شناخت کی جو اس کی وجہ بن رہے تھے اور ان میں سے بیشتر بالوں کی جڑوں کی تشکیل میں کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ جب ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جینز کیل مہاسوں کے مسئلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کنگز کالج لندن کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ حیران کن ہے بالوں کی جڑوں کے افعال اور اسٹرکچر پر اثرانداز ہونے والے جینز کس طرح کیل مہاسوں کا باعث بنتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ممکنہ طور پر جینز کی یہ اقسام بالوں کی جڑوں کی ساخت پر اثرانداز ہونے کے ساتھ لوگوں کو ایسے بیکٹریا اور ورم کے لیے آسان شکار بنادیتے ہیں جو کیل مہاسوں کا باعث بنتے ہیں۔ دنیا بھر میں 85 فیصد افراد کو زندگی میں کسی نہ کسی وقت کیل مہاسوں کا سامنا ہوتا ہے۔ کیا آم کھانا کیل مہاسوں کا شکار بناتا ہے؟ 20 فیصد افراد میں یہ سرخ دانے دہائیوں تک ابھرتے رہتے ہیں اور نشان چھوڑ جاتے ہیں ۔ محققین کا کہنا تھا کہ خواتین میں کیل مہاسوں کا مسئلہ شدید جذباتی اور نفسیاتی نتائج کا باعث بنتا ہے اور ان میں ڈپریشن، خودکشی کے خیالات کا خطرہ بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی دریافت سے بہتر علاج میں مدد مل سکے گی جس کے سائیڈ ایفیکٹ بہت کم ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…