ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

اس چائے کا ایک کپ روزانہ پینا توند سے نجات دلائے

datetime 10  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا بڑھتے جسمانی وزن خصوصاً توند نکلنے سے پریشان ہیں؟ تو ایک منفرد مشروب اس مسئلے سے دنوں میں نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ جی ہاں روز ٹی یا گلاب کی چائے، بہت تیزی سے جسمانی وزن میں کمی میں مدد دے سکتی ہے۔

یہ توند سے نجات دلانے کے ساتھ مختلف طبی فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں جسیے جلد کی صحت بہتر جبکہ بال بھی صحت مند ہوتے ہیں۔اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتے ہیں جبکہ اس کی مہک ذہنی تناﺅ دور کرنے کے ساتھ مزاج خوشگوار بناتی ہے۔ سونے سے پہلے ان مشروبات کا استعمال توند کی چربی گھلائے روز ٹی بنانے کا طریقہ ایک سے 2 کپ تازہ گلاب کی پتیاں لیں اور انہیں پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ اس کے بعد ساس پین میں ڈال کر اسے 3 کپ پانی سے بھردیں اور پانچ منٹ تک ابالیں، اس کے بعد پانی کو چھان کر کپ میں ڈال دیں، اس میں شہد کو شامل کردیں یا پھر ایسے ہی پی لیں۔ جسمانی وزن کیسے کم کرتی ہے؟ یہ چائے اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات رکھتی ہے، جس سے جسمانی وزن کم کرنے کی کوششیں زیادہ بہتر ہوتی ہیں، اسی طرح یہ چائے نظام ہاضمہ کو بھی بہتر کرتی ہے اور صحت مند نظام ہاضمہ موٹاپے سے نجات کے لیے ضروری ہے، روزانہ ایک سے 2 کپ اس مشروب کو پینا توند سے جلد نجات دلاسکتا ہے۔ پیٹ پھولنے کے مسئلے سے نجات دلانے والے مشروبات اس سے ہٹ کر یہ چائے پیشاب کی نالی میں سوزش کی روک تھام بھی کرتی ہے اور زہریلے مواد کو خارج کرتی ہے، جس سے بھی جسم کے لیے صحت مند وزن برقرار رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔ یہ چائے کیفین فری ہوتی ہے اور پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دلاتی ہے جس سے بے وقت کھانے کی عادت سے نجات ملتی ہے اور اس سے بھی توند سے نجات میں مدد ملتی ہے۔ یہ چائے جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے اور اس کی وجہ اس میں موجود وٹامن سی کی موجودگی ہے جو مختلف اقسام کے انفیکشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے، جسمانی مدافعتی نظام جتنا مضبوط ہوگا، موٹاپے سے نجات بھی اتنی ہی آسان ہوگی۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…