اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

یہ قدرتی نسخے استعمال کرنے سے آپ پیٹ کے امراض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹ انسان کا وہ عضو ہے جو اکثر امراض کی زد میں رہتا ہے، اب چاہے وہ گیس ہو، قبض ہو یا بدہضمی کسی نہ کسی شکل میں سب کو ہی متاثر کرتے ہیں۔ مگر آپ کے ارگرد کچھ چیزیں یا نسخے موجود ہیں جو قدرتی طور پر پیٹ کے امراض سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پودینے کی چائے پودینے کی چائے فوری طور پر بدہضمی کے احساس کو

ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے، پودینے کی چائے متعدد اقسام کے نظام ہاضمہ کے مسائل سے نجات کے لیے فائدہ مند ہے، بس پودینے کی چائے کا ٹی بیگ ایک کپ پانی میں بھگو کر 10 منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھیں اور پھر پی لیں۔ سیب کا سرکہ اور شہد ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس گرم پانی میں ملائیں اور کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے پی لیں، یہ ٹوٹکا بدہضمی کا شکار ہونے سے ہمیشہ بچائے گا۔ بیکنگ سوڈا اور لیموں کا عرق ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک گلاس پانی میں ملائیں اور پھر اس میں چند قطرے لیموں کے عرق کا اضافہ کرکے پی لیں، اگر معدے میں تیزابیت ہورہی ہوگی تو یہ ٹوٹکا مسئلہ حل کردے گا جبکہ گیس کی تکلیف ہی دور کرے گا۔ معدے کی گرمی دور کرنے میں مددگار ٹوٹکے دار چینی دار چینی کسی بھی شکل جیسے اسٹک، سفوف یا چائے کی شکل میں فائدہ مند ہے، یہ بدہضمی، سینے کی جلن اور قے و متلی کی شکایات دور کرتی ہے۔ گاجر اور پودینے کا ‘جوس’ سننے میں شاید عجیب لگے مگر یہ مکسچر اُس وقت کارآمد ہوتا ہے جب آپ کا معدہ خراب ہو۔ گاجر غذائیت فراہم کرتی ہیں جبکہ پودینہ معدے کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ بس چار کپ کٹی ہوئی گاجر، چار کپ پانی اور ایک چائے کے چمچ خشک پودینہ کو 15 منٹ تک درمیانی آنچ پر ابالیں اور پھر اس مکسچر کو چمچ سے ملاکر پی لیں۔ چاول کی چائے ہیضے کی روک تھام کے لیے چاول کی ‘چائے’ استعمال کرکے دیکھیں۔ آدھا کپ چاولوں کو چھ کپ پانی میں پندرہ منٹ تک ابالیں، پھر چاول نکال کر پانی میں شہد یا چینی ملا کر پی لیں۔ سیب کا سرکہ اگر آپ کو کھانا ہضم کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے یا گیس نے پریشان کر رکھا ہے تو ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چائے کا چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملائیں اور پی لیں، آپ کی

پریشانی میں کمی آجائے گی، یہ مکسچر سینے کی جلن سے مرتب ہونے والے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔ کشمش، آڑو، آلوبخارہ اگر آپ قبض کا شکار ہیں تو پھلوں اور میوے پر مشتمل غذا یعنی چیری، کشمش، آڑو اور آلو بخارے وغیرہ کو آزما کر دیکھیں۔ یہ تمام فائبر سے بھرپور چیزیں ہیں جو آپ کے نظام ہاضمہ کو حرکت دے کر قبض کی تکلیف کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

پیٹ پھولنے سے نجات دلانے والی مزیدار غذائیں۔ دہی اگر آپ کے پیٹ میں درد ہورہا ہے تو دہی کو استعمال کرکے دیکھیں، اس میں معدے کے لیے اچھے سمجھے جانے والے بیکٹریا کی موجودگی پیٹ کی تکلیف میں کمی لاکر جسمانی دفاعی نظام کو بڑھاتے ہیں، بس خیال رکھیں کہ چکنائی سے پاک دہی کو بغیر چینی کے استعمال کرنے سے ہی آپ کو فائدہ ہوتا ہے۔ سونف سونف وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں، جو ان خراب بیکٹریا کو

ختم کرتے ہیں جو کھانا ہضم نہ کرنے اور گیس وغیرہ کا باعث بنتے ہیں۔ کھانے کے بعد اس کی کچھ مقدار کا استعمال کریں یا گیس کی تکلیف ہونے کی صورت میں کھا کر دیکھیں۔ گرمائش گرم پانی سے بھری ایک بوتل اپنے تکلیف کے شکار پیٹ پر رکھیں، گرمائش دوران جلد کی سطح پر دوران خون کو بڑھا دیتی ہے اور معدے کے اندر تکلیف کو ختم کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…