اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا افضل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کرگئی ، بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کیلئے اقدامات کئے ۔ایک انٹرویو میں رانا محمد افضل نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زر مبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کہ لوگ ٹیکس
نہیں دیتے ، ہم نے فائلر اور نان فائلر کی اصطلاح دیکر ٹیکس اکٹھا کرکے دکھایا ، حکومت کو ٹیکس کے معاملات پر توجہ دینا ہوگی اور بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقدامات کئے تھے جس کی وجہ سے دھڑا دھڑ بیرون ملک جائیدادوں کا کھوج لگا او ر اس میں علیمہ خان جیسوں کا نام بھی آیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے معیشت کوبہترکرنے کیلئے مرغیوں اور انڈوں کا بیان جاری کیاگیاہے ۔