بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سردیوں میں خشک جلد سے نجات پانے کے لئے آسان نسخہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی جلد کی خشکی میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے بعض حالات میں جلد پر پپڑیاں سی بھی جمنے لگتی ہیں, خاص کر خشک جلد والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کا نتیجہ مہنگے ترین موئسچرائزر، کریم اورلوشن کی صورت میں نکلتا ہے لیکن وہ بھی بعض حالات میں وقتی اثر انگیز ثابت ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال سے

نمٹنے کے لیے ہم آپ کو آسان سا نسخہ بتا رہے ہیں جس سے سردیوں میں بھی آپ کی جلد نرم و ملائم رہے گی اور آپ کی جیب پر غیر ضروری بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔ زیتون کے تیل کا استعمال منفرد اور اہم خصوصیات کے حامل زیتون کے تیل کے بیش بہا فائدے ہیں، اسے نہ صرف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ درد کی شکایت میں اس کا مساج بھی آرام پہنچاتا ہے۔ لیکن یہاں ہم نرم و ملائم اور چمکدار جلد کے حصول کے لیے اس تیل کے استعمال کے بارے میں بتا رہے ہیں، اس کے لیے آپ کو صرف ایک سے 2 چائے کے چمچ زیتون کے تیل کی ضرورت پڑے گی۔  نزلے زکام سے پاک سردیاں یقینی بنائیں قدرتی طریقوں سے رات میں سونے سے قبل ہلکے سے نیم گرم زیتون کے تیل سے روزانہ اپنے چہرے اور ہاتھ پیروں پر مساج کرنے کی عادت بنالیں آپ کی سردیاں جلد کی خشکی کے مسائل کے بغیر آرام سے گزر جائیں گی۔ اس کے علاوہ آپ نہانے سے قبل زیتون کے تیل سے کمر اور جسم کے دیگر حصوں کا مساج بھی کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف خون کی روانی بہتر ہوگی بلکہ سردیوں میں جلد کی نمی بھی برقرار رہے گی۔ لیکن اگر آپ کی جلد زیادہ خشک ہے تو زیتون کے تیل میں تھوڑا سا کھوپرے کا تیل شامل کرلیں اور کچھ دن تک روزانہ اپنی جلد پر استعمال کریں اس سے جلد کو بہتر نمی ملے گی۔ موسم سرما میں چہرے کی جلد مرجھا سی جاتی ہے، اس مرجھائی ہوئی جلد کو ترو تازہ بنانے کے لیے تھوڑا سا زیتون کا تیل اور کافی کے بیجوں کا پاؤڈر لےکر پیسٹ بنالیں اور دائرے میں اس کا مساج کریں، اس سے نہ صرف مرجھائی ہوئی جلد نکھر جائے گی بلکہ جلد میں قدرتی نمی بھی بحال رہے گی۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…